Back to Top
رب زدنی علما Screenshot 0
رب زدنی علما Screenshot 1
رب زدنی علما Screenshot 2
رب زدنی علما Screenshot 3
Free website generator for mobile apps; privacy policy, app-ads.txt support and more... AppPage.net

About رب زدنی علما

علم کی تاریخ اتنی  ہی قدیم ہے جتنا خود انسان کائنات کے پہلے انسان سیدنا آدم  کی تخلیق کے بعد سب سے پہلے  نعمت جس سے  انہیں نوازا گیا وہ علم ہے ۔ اور پھر  علم کی بنا پر ہی سیدنا آدمؐ کو مسجود ملائکہ ہونے کاشرف حاصل ہوا نسل ِ آدم کے لیے  بھی  فضیلت اور درجات کی بلندی کا معیار علم ہی قرار پایا ۔ اور زیادہ علم کی طلب اور خواہش کو پسندیدہ  قرار دیتے ہوئے  آپ کو  خطاب فرمایا:  وَقُلْ رَبِّ زِدْنِي عِلْمًا انسان کو ملنے والے  علوم میں  علم الاسماء یعنی دنیا کی اشیاء  کے ناموں کا علم تو انسان کو اس زمین پر آنے سے قبل ہی عطا کردیا گیا  لیکن آدمؐ جب محض اس علم کی بنا پر شیطان کی چالوں کا مقابلہ نہ کرسکے تو  اللہ تعالیٰ نے ان کو  دنیا میں بھیجنے کے ساتھ ہی حقیقی فائدہ مند علم یعنی علم ہدایت کا سلسلہ بھی جاری فرمادیا۔ علم ہدایت کا یہ سلسلہ جو حضرت آدم سے شروع ہوا وہ رسول اللہ ﷺً پر آکر ختم اورمکمل ہوجاتاہے آخر الزماں پیغمبر پر اس سلسلے کی وحی کی ابتدا جن کلمات سے ہوئی وہ بھی حصول علم سے  متعلق ہی  ہیں ۔اس کی مزید تاکید رسول  اللہ ﷺ کے ارشا دات سے ہوتی ہے ۔ارشاد نبوی ہے: طَلَبُ الْعِلْمِ فَرِيضَةٌ عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ۔اور جو چیز انسان کوجانور سے ممتاز کرتی ہے وہ  علم ہی ہے  ایک شخص اگر علم حاصل نہیں کرتا اور محض کھاپی کر ، اپنی نسل بڑھا کر اس دنیا سے خصت ہوجاتاہے تواس میں اور جانور میں کیافرق باقی رہ گیا؟اس دنیا میں جس قوم  نے بھی ترقی کی علم کے راستے پر چل کر ہی کی۔ دورِ حاضر میں تمام ترقی یافتہ اقوام اپنی آمدنی کا کثیر حصہ تعلیم وتحقیق پر خرچ کرتی ہیں اور یوں دنیا کے وسائل سےبھر پور استفادہ کررہی ہیں ۔حقیقی کامیابی کے لیے  صرف دنیاوی  علم کافی نہیں بلکہ ایسا علم  حاصل کیا جائے جودنیا وآخرت  دونوں میں فائدہ مند ہو ۔علم اور طلب کی  اہمیت وفضیلت کے حوالے سے کتب احادیث میں  متعدد احادیث موجود ہیں ۔ زیر تبصرہ کتاب ’’رب زدنی علما‘‘ الہدی اانٹرنیشنل کی سرپرست اعلیٰ  ڈاکٹر فرحت ہاشمی   صاحبہ کی کاوش ہے اس کتاب میں انہوں نے  علم پر مبنی  آیات واحادیث کو  مشکوٰۃ المصابیح اور ریاض الصالحین   سے  جمع کرکے  ان کا ترجمہ پیش کردیا ہے ۔ تاکہ لوگ شوق سے علم کے راستے پر چلیں عبادت سمجھ کر علم کریں۔ اور چراغ سے چراغ جلاتے چلے جائیں اور معاشرے سے  جہالت کے  اندھیرے دور ہوں ۔اللہ تعالیٰ محترمہ کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے  طالبانِ نبوت کے نفع بخش بنائے (آمین)  (م۔ا).

Similar Apps

تعلیم الاسلام

تعلیم الاسلام

0.0

دین اسلام ایک کامل ضابطہ حیات ہے جس میں تمام افراد بشر...

سیرت طیبہ پر 350 سوال و جواب

سیرت طیبہ پر 350 سوال و جواب

0.0

سیرت کا موضوع گلشن سدابہار کی طرح   ہے جس کی سج دہج...

مختصر سیرت النبی ﷺ

مختصر سیرت النبی ﷺ

0.0

اردو کی سب سے زیادہ مایہ ناز کتاب سیرت النبیﷺ جو علامہ...

صحیح آداب و اخلاق

صحیح آداب و اخلاق

0.0

اللہ تبارک وتعالیٰ نے مسلمانوں کو ایک بڑی دولت اور نعمت سے...

اجراء النحو

اجراء النحو

0.0

کوئی بھی زبان سیکھنے کے لیے اس زبان کی گرامر پر عبور...

انسان اور جادو ، جنات

انسان اور جادو ، جنات

0.0

جادو، جنات کاموضوع سرزمین پاک وہند میں ہمیشہ سےعوام وخواص کی دلچسپی...