اللہ تعالیٰ نے دنیا میں جو چیز بھی پیدا کی ہے خواہ وہ انسان ہو جاندار، بے جان ۔غرض ہر چیز کی پہچان اس کے نام سے ہوتی ہے ۔ اور نام انسان کی شناخت کاسب سے اہم ذریعہ ہے ۔اللہ تعالیٰ نے حضرت آدم کو بھی سب سے پہلے ناموں کی تعلیم دی تھی جب بچہ پیدا ہوتا ہے تو ایک مرحلہ نام رکھنے کا ہوتاہے خاندان کا بڑا بزرگ یا خاندان کے افراد مل کر بچے کا پسندیدہ نام رکھتے ہیں۔ اور بعض لوگ اپنے بچوں کے نام رکھتے وقت الجھن میں پڑ جاتے ہیں اور اکثر سنے سنائے ایسے نام رکھ دیتے ہیں جو سراسر شر ک پر مبنی ہوتے ہیں۔ اور نام رکھنےوالوں کو یہ معلوم نہیں ہوتا کہ جو نام رکھا اس کامطب معانی کیا ہے اور یہ کس زبان سے ہے حالانکہ اولاد کے اچھے اچھے نام ر کھنے کی شریعت میں بہت تاکید کی گئی۔ارشاد باری تعالیٰ ہے : َلَا تَنَابَزُوا بِالْأَلْقَابِ بِئْسَ الِاسْمُ الْفُسُوقُ بَعْدَ الْإِيمَانِ وَمَنْ لَمْ يَتُبْ فَأُولَئِكَ هُمُ الظَّالِمُونَ (سورہ الحجرات:11) زیر نظر کتاب’’بچوں کے اسلامی نام ‘‘ محترم ارشد محمود صاحب کی مرتب شدہ ہے ۔ جس میں انہوں نے زیادہ سے زیادہ اسلامی نام جمع کرنے کی کوشش کی ہے اور ان کے معانی بھی لکھ دئیے ہیں اور ہر نام کے معانی بتانے کےساتھ ساتھ ہر نام کے آگے مختلف حروف تہجی مثلاً ا،ع،ہا،ف وغیرہ سے یہ بھی واضح کردیا ہے کہ یہ نام کس زبان سے ہے۔اس کتاب کے مطالعے سے مسلمان بھائی نام رکھتے وقت اس کا معانی اور مطلب پوری طرح سمجھ سکتے ہیں۔اس سلسلے میں دارالسلام کی مطبوعہ کتاب ’’ناموں کی ڈکشنری ،اور مولانا محمد فاروق رفیع﷾ کی نومولود کے احکام ومسائل اور اسلامی نام بھی قابل مطالعہ ہیں۔یہ دونوں کتابیں بھی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کتب کو عوام الناس کی اصلاح کا ذریعہ بنائے (آمین)(م۔ا).
دین اسلام ایک کامل ضابطہ حیات ہے جس میں تمام افراد بشر...
سیرت کا موضوع گلشن سدابہار کی طرح ہے جس کی سج دہج...
اردو کی سب سے زیادہ مایہ ناز کتاب سیرت النبیﷺ جو علامہ...
اللہ تبارک وتعالیٰ نے مسلمانوں کو ایک بڑی دولت اور نعمت سے...
کوئی بھی زبان سیکھنے کے لیے اس زبان کی گرامر پر عبور...
جادو، جنات کاموضوع سرزمین پاک وہند میں ہمیشہ سےعوام وخواص کی دلچسپی...
Created with AppPage.net
Similar Apps - visible in preview.