AppPage.net

About رسالت کے سائے میں

سیرت نبوی ﷺ کامو ضوع  ہر دور میں مسلم علماء ومفکرین کی فکر وتوجہ کا مرکز رہا ہے،اور ہر ایک نے اپنی اپنی وسعت وتوفیق کے مطابق اس پر خامہ فرسائی کی ہے۔ نبی کریم ﷺ کی سیرت کا مطالعہ کرنا ہمارے ایمان کا حصہ بھی ہے اور حکم ربانی بھی ہے۔قرآن مجید نبی کریم ﷺ کی حیات طیبہ کو ہمارے لئے ایک کامل نمونہ قرار دیتا ہے۔اخلاق وآداب کا کونسا ایسا معیار ہے ،جو آپ ﷺ کی حیات مبارکہ سے نہ ملتا ہو۔اللہ تعالی نے نبی کریم ﷺ کے ذریعہ دین اسلام کی تکمیل ہی نہیں ،بلکہ نبوت اور راہنمائی کے سلسلہ کو  آپ کی ذات اقدس پر ختم کر کےنبوت کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ سیرت انسانیت کی بھی تکمیل فرما دی کہ آج کے بعد اس سے بہتر ،ارفع واعلی اور اچھے وخوبصورت نمونہ وکردار کا تصور بھی ناممکن اور محال ہے۔آپ ﷺ کی سیرت طیبہ پر متعدد زبانوں میں بے شمار کتب لکھی جا چکی ہیں،اور لکھی جا رہی ہیں،جو ان مولفین کی طرف سے آپ کے ساتھ محبت کا ایک بہترین اظہار ہے۔ زیر تبصرہ کتاب " رسالت کے سائے میں"محترم ڈاکٹر عبد الحلیم عویس کی تصنیف ہے ،جس کا اردو ترجمہ ڈاکٹر مقتدی حسن ازہری صاحب نے کیا ہے۔اللہ تعالی مولف کی اس محنت کو قبول فرمائے اور ہمیں آپ ﷺ کے اسوہ حسنہ کو اپنانے کی بھی توفیق دے۔آمین(راسخ).

Alternatives to رسالت کے سائے میں

Looking for apps like رسالت کے سائے میں? Here are 6 similar Android apps on Google Play. All of them are free to download.

رسالت کے سائے میں vs. alternatives
App Rating Price Installs Last updated Compare
رسالت کے سائے میں – Free 1+ Nov 30, 2023
تعلیم الاسلام – Free 100+ Jun 28, 2023 Compare
سیرت طیبہ پر 350 سوال و جواب – Free 1+ Aug 30, 2023 Compare
مختصر سیرت النبی ﷺ – Free 1+ Aug 17, 2023 Compare
صحیح آداب و اخلاق – Free 100+ Jun 27, 2023 Compare
اجراء النحو – Free 1,000+ Jun 22, 2023 Compare
انسان اور جادو ، جنات – Free 50+ Aug 3, 2023 Compare

Compare رسالت کے سائے میں with the top alternatives: ratings, updates, ASO score and keyword gaps →

Similar apps on Google Play