Back to Top
اہل کتاب صحابہ    ؓ و تابعین Screenshot 0
اہل کتاب صحابہ    ؓ و تابعین Screenshot 1
اہل کتاب صحابہ    ؓ و تابعین Screenshot 2
اہل کتاب صحابہ    ؓ و تابعین Screenshot 3
Free website generator for mobile apps; privacy policy, app-ads.txt support and more... AppPage.net

About اہل کتاب صحابہ ؓ و تابعین

اللہ تعالیٰ نے جس دین کو حضور نبی کریم ﷺ پر مکمل فرمایا ہے اس کی تاریخ اصحابِ رسول  ﷺ سے شروع ہوتی ہے۔اورجس کثرت و شدت اور تواتر و تسلسل کے ساتھ نبی کریم ﷺ نے صحابہ کرام کے فضائل ومناقب ان کے مزایا و خصوصیات اور ان کے اندرونی اوصاف وکمالات کو بیان فرمایا اس سے واضح ہوتا ہے کہ آپ ﷺ اپنی اُمت کے علم میں یہ بات لانا چاہتے تھے کہ انہیں عام افراد اُمت پر قیاس کرنے کی غلطی نہ کی جائے۔ان حضرات کا تعلق چوں کہ براہِ راست آپ ﷺ کی ذات گرامی سے ہے، اس لیے ان کی محبت عین محبت رسول ﷺ ہے اور ان سے بغض ، بغض رسول ﷺ کا شعبہ ہے۔صحابہ کرام کے اسی مقام ومرتبے کی وجہ سے ہر دور میں اہل علم نے ان کے مناقب وفضائل پر کتب لکھی ہیں اور ان سے محبت کا اظہار فرمایا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ""محترم  کی تصنیف ہے جس میں انہوں نے ان صحابہ کرام کا تذکرہ کیا ہے جو اسلام لانے سے پہلے یہودی یا عیسائی(یعنی اہل کتاب) تھے اور انہوں نے حق کو تسلیم کرتے ہوئے  اسلام کا قلادہ اپنے گلے میں پہن لیا۔مولف نے  پہلے صحابہ کرام کے حالات حروف تہجی کے اعتبار سے درج کئے ہیں،پھر اسی ترتیب سے تابعین اور اس کے بعد صحابیات اور پھر تابعات کا تذکرہ کیا ہے۔پوری کتاب میں 63 تریسٹھ صحابہ ،7 سات صحابیات اور 13 تیرہ تابعین اور 2 دو تابعات کا تذکرہ موجود ہے۔یہ کتاب ایک منفرد  اور نادر موضوع پر مشتمل ہے۔جس پر اس سے پہلے کوئی کتاب دستیاب نہیں ہے۔ان صحابہ کرام کے تراجم اگرچہ مصادر کی مختلف  کتب میں متفرق طور پر تو موجود ہیں لیکن کسی ایک جگہ پر اکٹھا کرنے کی یہ پہلی کاوش ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کی اس محنت کو قبول فرمائے اور تمام مسلمانوں کو صحابہ کرام کے ساتھ محبت کرنے کی توفیق دے۔آمین(راسخ).

Similar Apps

تعلیم الاسلام

تعلیم الاسلام

0.0

دین اسلام ایک کامل ضابطہ حیات ہے جس میں تمام افراد بشر...

سیرت طیبہ پر 350 سوال و جواب

سیرت طیبہ پر 350 سوال و جواب

0.0

سیرت کا موضوع گلشن سدابہار کی طرح   ہے جس کی سج دہج...

مختصر سیرت النبی ﷺ

مختصر سیرت النبی ﷺ

0.0

اردو کی سب سے زیادہ مایہ ناز کتاب سیرت النبیﷺ جو علامہ...

صحیح آداب و اخلاق

صحیح آداب و اخلاق

0.0

اللہ تبارک وتعالیٰ نے مسلمانوں کو ایک بڑی دولت اور نعمت سے...

اجراء النحو

اجراء النحو

0.0

کوئی بھی زبان سیکھنے کے لیے اس زبان کی گرامر پر عبور...

انسان اور جادو ، جنات

انسان اور جادو ، جنات

0.0

جادو، جنات کاموضوع سرزمین پاک وہند میں ہمیشہ سےعوام وخواص کی دلچسپی...