Mirqat Pashto Shoroh علم المنطق کی مشہور کتاب مرقات کی پشتو شروح
مرقات درس نظامی میں پڑھائی جانے والی علم منطق کی مشہور کتاب ہے جو انگلی کتب منطق کے لئے متن اور اساسی حیثیت کی حامل ہے۔ اگر اسکو پوری محنت و توجہ سے پڑھا جائے اور اسکے تو اعبد وضوابط کو خوب ذہن نشین کر لیا جائے تو ان شاء اللہ اگلی کتب منطق کو سمجھنا اور فن منطق میں کمال حاصل کرنا بالکل آسان ہو جائے گا اور پھر یہ قرآن، حدیث ، فقہ، اصول فقہ اور تمام علوم میں معین ثابت ہوگی ۔ جو اس کے پڑھنے سے ہمارا مقصود ہے۔ایک وہ دور تھا کہ غزالی درازی جیسی شخصیات مَنْ لَمْ يَعْرِفِ الْمَنْطِقَ فَلَاثِقَةَ لَهُ فِي الْعُلُومِ اصلاَ کی صدائیں بلند کیا کرتی تھیں، وائے افسوس اب وہ دور آگیا کہ اسے فضول و نا کارہ علم کہہ کر دامن سمیٹا جارہا ہے، اور علم منطق سے بے رغبتی اور دوری کی دیا ہر سو پھیلتی جارہی ہے، اور اسے غامض و دقیق اور دشوار کہہ کر اس سے آنکھیں چرائی جارہی ہیں جچتی کہ طلباء تو در کنار اساتذہ کرام بھی و اس سے متنفرو بیزار دکھائی دیتے ہیں، اس کی وجہ علت یہ بیان کی جاتی ہے کہ یہ سب سے مشکل اور دشوار ہے، ہاں ! یہ امر کسی حد تک تسلیم کیا جا سکتا ہے، مگر اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ دنیا میں کوئی بھی فن آسان نہیں، ہرفن کے حصول کے لئے محنت و مشقت اور عرق ریزی کرنی پڑتی ہے، تو پھر اس میں منطق کی ہی کیا تخصیص ہے؟ فن منطق جن اغراض و مقاصد کے تکمیل کے لئے وجود میں آیا تھا اس کی اہمیت وضرورت آج بھی عند العلماء والفضلاء مسلم ہے مگر اسقدر اہمیت و افادیت اور ضرورت کے باوجود یہ فین اب بے اعتنائی کا شکار ہے، قدیم دینی مدارس میں اس فن کی جو تہی کتابیں پڑھائی جاتی تھیں آج کے طلبا اور ہمارے بیشتر مدرسین ان کا نام تک بھی نہیں جانتے قاضی شمس بازغہ، افق المبین ، شرح اشارات، حواشی قدیمہ جدیدہ و میرزاہد وغیرہ، اب صرف ان کے نام ! علوم و فنون سے متعلق تاریخی کتابوں میں پڑھنے کو ملتے ہیں، مدارس میں ان کا ذکر تک نہیں ہوتا حد تو یہ ہے کہ اب نہ منطق پڑھانے والے مدرس ملتے ہیں اور نہ ہی اپنے شوق ا بے منطق پڑھنے والے طلبہ ملتے ہیں۔ مرقاۃ ایک مشہور اور مبتدی کتاب ہے جو اپنے فن میں جامع ہونے کیسا تھ زبان کے اعتبار سے بھی بڑی سہل اور رواں ہے اس کی تفہیم کے لئے شرح لکھنے کی کوئی ضرورت نہ تھی مگر آج کے بدلتے ہوئے رجحانات تعلیم سے بے رغبتی ذہنی و فکری انحطاط او علم منطق سے تنفر کی کیفیت پیدا ہو جانے کے سبب بعض حضرات اس کتاب کے ترجمہ و تشریح کی طرف متوجہ ہوئے اور اس طرح مرقاۃ کی بہت ساری شروحات منظر عام پر آگئیں زیر نظر کتب بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہیں۔
Kamalat Pashto Sharah Mirqat by Maulana Fazal imam Khair abadi sharih Maulana Iftikhar ali
کمالات پشتو شرح مشکوۃ از مولانا فضل امام خیر آبادی شارح مولانا افتخار علی
Tahseenat Pashto Sharah Mirqat by Maulana Hussain ali
تحسینات پشتو شرح مرقات از مولانا حسین علی
Pashto Sharah Mirqat پشتو شروح مرقات
ilm e Mantiq علم المنطق
Darja Sania ( 2nd class) درجہ ثانیہ
Darse Nizami book, درس نظامی کے کتب
Wifaqul Madaris وفاق المدارس
خواب اور ان کی تعبیر پر ،دین اسلام نے بحث کی ہے۔کتاب...
توضیحات:با برنامه ترجمه قرآن به فارسی، معانی عمیق قرآن را کشف کنید....
فتاوی رضویہ مُجَدِّدِ دین و مِلَّت، عالِم شَرِیْعَت حضرتِ علاّمہ مولیٰنا الحاج...
الاربعین للنووی پشتو مترجم از مولانا امان اللہ خان کا ایک بہترین...
Nahw Meer Pashto Shoroh نحومیر 15 پښتو شروحنحومیر 11 پشتو شروح نحو...
هغه جمله، کلام،مصرع یا شعر چې د ژوند په اړه یو خاص...
Created with AppPage.net
Similar Apps - visible in preview.