قرآن پاک کا آسان اورعام فہم لفظی ترجمہ از مولانا احمد رضا خان بریلوی
Kanz Al-Iman Urdu Quran translation of Al-Musama Riyaz-ul-Iman by Maulana Ahmad Raza Khan Barelvi
قرآن پاک کتاب ہدایت ہے نہ صرف مسلمان بلکہ غیر مسلم بھی اس کتاب کے احکام و ہدایات سے بہرہ ور ہو کر اپنی دنیوی اور ( اگر وہ مؤمن بھی ہے تو ) اُخروی زندگی کو ایک کامیاب زندگی بنا سکتا ہے۔اس کتاب لاریب کو پڑھنا بھی ثواب اور دیکھنا بھی ثواب ہے لیکن اس کی تعلیمات سے آگاہی کے لیے عربی زبان سے واقف ہونا یا قاری کی زبان میں اس کا ترجمہ لازمی ہے۔ اُردو خواں طبقہ کے لیے اُردو زبان میں متعدد تراجم معرض وجود میں آئے ہیں۔ان تراجم میں حضرت امام احمد رضا خان فاضل بریلوی رحمتہ اللہ علیہ کا ترجمہ قرآن کنز الایمان متعدد حوالوں بالخصوصتقدیس خداوندی اور ناموس رسالت کے تحفظ کے اعتبار سے نہایت وقیع ترجمہ ہے جس سے ایک دنیا استفادہ کر رہی ہے۔ قرآن مجید کی آیات بینات کا با محاورہ ترجمہ مضمون آیت کو واضح کرتا ہے اس لیے قرآن مجید سے استفادہ کے لیے یہ کافی ہوتا ہے لیکن جب قاری بالخصوص طلباء کو عربی زبان کے مختلف الفاظ کا ترجمہ الگ الگ سمجھنے کا ذوق بلکہ کسی حد تک ضرورت بھی ہو تو لفظی ترجمہ بہت اہم ہوتا ہے۔ فاضل نوجوان حضرت علامہ مفتی ظفر جبار چشتی مدظلہ متحرک فعال اور مستند عالم دین ہیں۔ انہوں نے اس ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے بڑی کاوش سے اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان فاضل بریلوی رحمۃ اللہ علیہ کے ترجمہ قرآن کنز الایمان کو با محاورہ انداز میں برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ لفظی ترجمہ ہدیہ قارئین کیا ہے۔ایک ہی نسخہ میں دونوں تراجم کی موجودگی یقینا متعدد وجوہ سے قاری کے لیے بے حد مفید ہے۔اللہ تعالٰی حضرت علامہ کی اس کاوش کو شرف قبولیت عطاء فرما کر انہیں اس کا اجر عظیم عطاء فرمائے
Urdu Tarjuma
Quran Urdu Tarjuma
اردو سے اردو لغت جو فیروز سنز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے زیر اہتمام...
کھرے موتی مولانا یونس پالنپوری صاحب مدظلہ العالی کی مرتب کردہ کتاب...
تفسیر معارف القرآن د اردو ژبې یو په زړه پورې تفسیر دی...
خواب اور ان کی تعبیر پر ،دین اسلام نے بحث کی ہے۔کتاب...
مختصر قدوری فقہ حنفیہ میں متفق علیہ متن کی حیثیت رکھتی ہے۔...
توضیحات:با برنامه ترجمه قرآن به فارسی، معانی عمیق قرآن را کشف کنید....
Created with AppPage.net
Similar Apps - visible in preview.