حج بیت اللہ ارکانِ اسلام میں ایک اہم رکن ہے بیت اللہ کی زیارت او رفریضۂ حج کی ادائیگی ہر صاحب ایمان کی تمنا اور آرزو ہے ہر صاحب استطاعت اہل ایمان کے لیے زندگی میں ایک دفعہ فریضہ حج کی ادائیگی فرض ہے اور اس کے انکار ی کا ایمان کامل نہیں ہے اور وہ دائرہ اسلام سےخارج ہے اجر وثواب کے لحاظ سے یہ رکن بہت زیادہ اہمیت کاحامل ہے۔نماز روزہ صر ف بدنی عبادتیں ہیں اور زکوٰۃ فقط مالی عبادت ہے ۔ مگر حج کی یہ خصوصیت ہے کہ وہ بدنی اورمالی دونوں طرح کی عبادت کامجموعہ ہے ۔ تمام كتب حديث وفقہ میں اس کی فضیلت اور احکام ومسائل کے متعلق ابو اب قائم کیے گئے ہیں اور تفصیلی مباحث موجود ہیں ۔حدیث نبویﷺ ہے کہ آپ نےفرمایا الحج المبرور لیس له جزاء إلا الجنة ’’حج مبرور کا ثواب جنت سوا کچھ اور نہیں ۔اس موضوع پر اب تک اردو و عربی زبان میں چھوٹی بڑی بیسیوں کتب لکھی جاچکی ہیں ۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ اسرارِ حج‘‘ مولانا عبد الوہاب دہلوی کی تصنیف ہے ۔ یہ کتاب تین حصوں پر مشتمل ہے پہلے حصہ میں اسرار حج اور دوسرے حصہ میں حج کے مسنون طریقے اور تیسرے حصہ میں حج کی تمام مسنون دعائیں جمع کردی گئی ہیں ۔یہ کتاب 1934ء میں طبع ہوئی ۔اس وقت اسے بڑا قبول عام حاصل ہو ا اسی وجہ سے اس کے عربی ، فارسی ،ترکی اور زبان میں ترجمے بھی شائع ہوئے ۔ فاتح قادیان مو لانا ثناء اللہ امر تسری اور مولانا ابراہیم میر سیالکوٹی جیسے علماء نے اس کتاب پر تقاریز لکھیں ۔اگرچہ حج کے موضوع پر اب جدید کتب ان پرانی کتب سے زیادہ مفید ہیں کیونکہ ان میں پرانی کتب کی بہ نسبت تحقیق وتخریج اور جدید نقشہ جات کا اہمام موجودہے جو کہ قدیم کتب میں نہیں ہے۔ لیکن اکابرعلماء کی کتب کو محفوظ کرنے کی خاطر ان کو سکین کر کے افادۂ عام کےلیے پبلش کیا گیا ہے۔( م۔ا).
دین اسلام ایک کامل ضابطہ حیات ہے جس میں تمام افراد بشر...
سیرت کا موضوع گلشن سدابہار کی طرح ہے جس کی سج دہج...
اردو کی سب سے زیادہ مایہ ناز کتاب سیرت النبیﷺ جو علامہ...
اللہ تبارک وتعالیٰ نے مسلمانوں کو ایک بڑی دولت اور نعمت سے...
کوئی بھی زبان سیکھنے کے لیے اس زبان کی گرامر پر عبور...
جادو، جنات کاموضوع سرزمین پاک وہند میں ہمیشہ سےعوام وخواص کی دلچسپی...
Created with AppPage.net
Similar Apps - visible in preview.