Back to Top
تاریخ اسلام Screenshot 0
تاریخ اسلام Screenshot 1
تاریخ اسلام Screenshot 2
تاریخ اسلام Screenshot 3
Free website generator for mobile apps; privacy policy, app-ads.txt support and more... AppPage.net

About تاریخ اسلام

اکبر شاہ خان نجیب آبادی (1875ء - 10 مئی 1938ء) ایک ہندوستانی سنی مسلمان مورخ تھےجنھوں نے تین جلدوں میں تاریخ اسلام لکھی۔ نجیب آبادی 1875 ءمیں نجیب آباد، بجنور، برطانوی ہندوستان کے متحدہ صوبے میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 1897ء میں نجیب آباد مڈل اسکول میں پڑھانا شروع کیا اور بعد میں نجیب آباد کے ہائی اسکول میں فارسی پڑھائی۔1906ء اور 1914 ءکے دوران میں قادیان میں قیام کیا اور احمدیت اختیار کی۔ وہ مرزا غلام احمد کے جانشین حکیم نورالدین سے قریب ہوئے اور نور الدین کی سوانح عمری بعنوان مرقات الیقین فی حیاتی نورالدین دو جلدوں میں لکھی جس میں سے دوسری جلد اسلام کی طرف واپس آنے کی وجہ سے غیر مطبوعہ رہی۔ قادیان میں، نجیب آبادی پانچ سال تک احمدیوں کے مدرسہ نور الاسلام کے مہتمم رہے۔ نورالدین کی موت کے بعد، نجیب آبادی مرزا بشیر الدین محمود احمد کی طرف متوجہ ہوئے لیکن اس سے زیادہ اتفاق نہ کرسکے۔ 1915ء کے وسط تک، نجیب آبادی احمدیوں کے لاہوری گروپ سے وابستہ رہے۔ کچھ عرصہ لاہوری گروپ سے وابستہ رہنے کے بعد وہ سنی اسلام میں واپس آگئے۔ 1916ء میں، نجیب آبادی نے عبرت کے نام سے ایک ماہانہ جریدہ شروع کیا، جس میں عبدالحلیم شرار اور اسلم جیراجپوری شامل تھے۔ محمد اقبال نے اس میں نظمیں بھی شائع کرائیں۔ انھوں نے ظفر علی خان کی قید کے دوران میں ایک سال تک زمیندار کا انتظام کیا اور منصور، لاہور کے لیے بھی لکھا۔ نجیب آبادی کو جون 1937ء میں پیٹ کی بیماری لاحق ہوئی جس کی وجہ سے ان کی موت 10 مئی 1938ء ہوئی۔
نجیب آبادی کے کاموں میں شامل ہیں
تاریخ اسلام (3 جلدیں)
تاریخ نجیب آباد
جنگ انگورہ، تیمور اور بابر کی لڑائی
نواب امیر خان
گائے اور اس کی عظمت
وید اور اس کی قدامت
ہندو اور مسلمانوں کا اتفاق
آینہ حقیقت نعما۔
اکابر قوم، مسلمان شخصیات کے حالات
فضل الخطاب، اطاعت امیر کے موضوع پر
حجۃ الاسلام، (تحقیق المذاہب کا پہلا حصہ)
جان جہان لودی، سوانح
خواص خاں ولی،
مقدمہ تاریخ ہند قدیم
معیار العلما
مذہب اور تلوار
سپاہیانہ زندگی
سوانح مولانا غنی

Similar Apps

Math Formulas offline

Math Formulas offline

4.1

This handbook (by Alex Svirin Ph.D.) is a complete desktop...

تعبیر الرویا پشتو

تعبیر الرویا پشتو

0.0

Tabeer Ur Roya Imam Ibn Sereen...

تاریخ اسلام

تاریخ اسلام

0.0

اکبر شاہ خان نجیب آبادی (1875ء - 10 مئی 1938ء) ایک ہندوستانی...

Easy English Grammar in Urdu

Easy English Grammar in Urdu

0.0

اردو اور عربی بیک گراونڈ والے طلبہ کے لیے اردو و عربک...

قواعد و  انشاء - اردو گرائمر

قواعد و انشاء - اردو گرائمر

4.3

اُردو برصغیر کی زبانِ رابطۂ عامہ ہے۔ اس کا اُبھار 11 ویں...

KPK Books and Notes

KPK Books and Notes

4.1

Introducing "EduBook: The Ultimate Study Companion" – an all-in-one app that revolutionizes...