حضرت فاطمہ الزہراء سلام اللہ علیہا کی سوانح حیات، سیرت، خطبات، احادیث اور دعائیں
فاطمہ، وہ کوثر ہے جو خدا نے اپنے حبیب کو عطا کی ہے۔
فاطمہ، شجرہ طوبیٰ کا وہ پھل ہے جسے شب معراج رسالتمآب نے تناول فرمایا۔
فاطمہ، الھیات سے مانوس وہ ہستی ہیں جو اپنی ولادت سے پہلے اپنی والدہ ماجدہ سے ہم کلام ہوتی تھی۔
فاطمہ، ذبح عظیم کی مادر گرامی ہیں جس کی وجہ سے انہیں ام ابیھا بولا جاتا ہے۔
فاطمہ، جنت کے جوانوں کے سردار حسنین شریفین کی مادر گرامی ہیں۔
فاطمہ، مباھلہ نجران میں مرکزی نقطہ ہیں۔
فاطمہ، باپ، شوہر اور بیٹوں کے درمیان حدیث کسآ میں محور ہیں۔
فاطمہ، محراب عبادت میں ملکوت کو منور کرنے والی ہیں۔
فاطمہ، ایسی معصومہ ہیں جس کا غضب و رضا اللہ کا غضب اور رضا ہے۔
فاطمہ، مرضیہ، محدثہ، طاہرہ، بتول اور منصورہ سماوات ہے۔
فاطمہ، امام وقت کی غم گسار ہیں۔ سخت ترین حالات میں بھی حتی کہ حضرت محسن کی شہادت کے وقت بھی حضرت فضہ سے امیر المومنین کے متعلق پوچھا ۔
فاطمہ، اس مہدی، برحق کی والدہ ہیں جو ا ہلبیت اطہار کے انتقام لینے والے ہیں۔
فاطمہ، تسبیح و تہلیل کی صداؤں میں اونٹ پر سوار ہو کر محشر میں نمودار ہوں گی۔
ضروری ہے کہ ایسی عظیم الشان ہستی کی سوانح حیات، سیرت، خطبات، احادیث اور دعائوں کے بارے میں مطالعہ کیا جائے۔ اسی تناظر میں یہ ایپ تشکیل دی گئی ہے۔ اس ایپ میں ان موضوعات پر پانچ اہم کتب کو جمع کیا گیا ہے۔
امید ہے ادارہ تسنیم القرآن کی یہ کاوش علماء، طلاب، مبلغین، خطباء اور عموم مومنین کیلئے مفید واقع ہوگی۔
فقہ جعفریہ یا مکتب اہل مکتب علیہم السلام کی کتب احادیث...
ایپ کے بارے میںغرر الحکم و درر الکلم؛امام علی علیہ السلام کے...
ایپ کے بارے میں بقلم مولانا ڈاکٹر غلام قاسم تسنیمیالحمد للہ ادارہ...
فاطمہ، وہ کوثر ہے جو خدا نے اپنے حبیب کو عطا کی...
"ادارہ تسنیم القرآن نے تعلیماتِ دین کو بآسانی مومنین تک پہنچانے کے...
ایپ کے بارے میںادارہ تسنیم القرآن نے تعلیماتِ دین کو بآسانی مومنین...
Created with AppPage.net
Similar Apps - visible in preview.