Tafseer AlBurhan Urdu البرہان
تاریخ میں پہلی بار تفسیر البرہان کی اردو ایپلیکیشن بہت سے سہولیات کے ساتھ
About Tafseer AlBurhan Urdu البرہان
الحمد للہ ادارہ ’’تسنیم القرآن‘‘ کی جانب سے ایک اہم پیشکش تفسیر ’’البرھان فی تفسیر القرآن‘‘اب انڈروئیڈ ایپ کی صورت میں پیش خدمت ہے۔ یہ تفسیر علّامہ ثقۃ محدث سیّد ہاشم بن سیّد سلیمان بن سیّد اسماعیل بن سیّدعبدالجواد حسینی بحرانی کی سعیٔ جمیلہ کا ثمرِعظیم ہے۔ جس کا اُردو ترجمہ مولانا سیّد منیرحسین رضوی صاحب نے کیا ہے۔ جبکہ’’ مصباح القرآن ٹرسٹ ‘‘نے اس کی اشاعت کی سعادت حاصل کی۔
اس تفسیر کی ایک خصوصیت یہ ہے کہ اس میں ایک آیت کی تفسیر میں مختلف اسناد کے ساتھ مختلف کتب سے آئمہؑ کی احادیث کو نقل کیا گیا ہے۔ بعض اوقات اس میں ایسی روایات ذکر ہوئی ہیں کہ جن کو اسرارِ آلِ محمد ؑ کہا جاتا ہے۔ لہٰذا ضروری نہیں ہے کہ ہرحدیث آپ کو سمجھ آئے۔ ان کا انکار نہ کرنا بلکہ ان کو آئمہؑ کی طرف رد کردینا ہماری ذمہ داری ہے۔
ادارہ تسنیم القرآن نے تعلیمات دین کو بآسانی مومنین تک پہنچانے کے لئے پیغام قرآن و اہل بیت ؑ کی ڈجیٹل نشر و اشاعت کا سلسلہ شروع کیا ؛ یہ انڈروئیڈ ایپ اسی متبرک سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے۔ ہمیں نہایت خوشی ہو رہی ہے کہ پہلی بار ایسا مواد اردو زبان مومنین کی خدمت میں پیش کر رہے ہیں، اس ایپ میں آپ کسی بھی آیت کے ذیل میں وارد شدہ روایات کو فقط ایک کلک پر مطالعہ کر سکتے ہیں ساتھ ہی تلاش، کپی اور شیئر جیسی سہولیات سے بھی مستفید ہو سکتے ہیں۔
Similar Apps
الکافی اردو Al Kafi Urdu
فقہ جعفریہ یا مکتب اہل مکتب علیہم السلام کی کتب احادیث...
Meezan Al Hikmah میزان الحکمہ
ایپ کے بارے میں بقلم مولانا ڈاکٹر غلام قاسم تسنیمیالحمد للہ ادارہ...
Ghurar ul Hikam Urdu غرر الحکم
ایپ کے بارے میںغرر الحکم و درر الکلم؛امام علی علیہ السلام کے...
Huzawi Kutub حوزوی کتب
الحمد للہ تسنیم القرآن کی ایک اور اہم کاوش ہیش خدمت ہےعرصہ...
Tafseer AlBurhan Urdu البرہان
الحمد للہ ادارہ ’’تسنیم القرآن‘‘ کی جانب سے ایک اہم پیشکش تفسیر...