Back to Top
Mufti Afaque Ahmad Mujaddidi Screenshot 0
Mufti Afaque Ahmad Mujaddidi Screenshot 1
Mufti Afaque Ahmad Mujaddidi Screenshot 2
Mufti Afaque Ahmad Mujaddidi Screenshot 3
Free website generator for mobile apps; privacy policy, app-ads.txt support and more... AppPage.net

About Mufti Afaque Ahmad Mujaddidi

الجامعۃ الاحمدیہ السنیہ کے بانی و مہتمم شیخ طریقت مناظر اہل سنت بحرالعرفان استاذ العلما حضرت علامہ الحاج الشاہ مفتی آفاق احمد مجددی صاحب قبلہ دام ظلہ ہیں۔ آپ نسباً صدیقی، مسلکاً حنفی اور مشرباً نقشبندی مجددی ہیں۔
آپ کی ولادت ۱۹۵۹ء میں ضلع فرخ آباد کے ایک گاوں بھڑونسہ میں ہوئی۔ ابتدائی تعلیم گاوں کے ایک مکتب اور قصبہ جراری کے ایک مکتب سے حاصل کی۔ بعدہٗ شہر بدایوں میں عربی، فارسی، فقہ و حدیث وغیرہ کی تعلیم حاصل کرنےکے بعد جامع اشرف کچھوچھہ مقدسہ میں عالمیت و فضیلت کی تعلیم مکمل کرکے سند فراغت حاصل کی اور اسی جامعہ میں بحیثیت مدرس تقرری ہوئی۔
وہاں ایک سال علم و فن کے گوہر لٹانے کے بعد اپنے پیر و مرشد کے حکم پر مدرسہ گلشن رضا، چھپیہ، گورکھپور تشریف لائے۔ یہاں تین سال دار العلوم کی ترقی کے لیے مسلسل جد و جہد کرتے رہے اور اسے ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ وہاں سے مستعفی ہونے کے بعد قنوج شہر کو اپنی ہمہ جہت خدمات کے لیے منتخب فرمایا اور الجامعۃ الاحمدیہ السنیہ کی بنیاد رکھی۔ جامعہ کی تعمیر و ترقی کے لیے آپ نے انتھک کوششیں کیں جس کی وجہ سے وہ جامعہ جسے آپ نے ایک چھوٹی سی جگہ میں شروع کیا تھا آپ کی مسلسل محنت و مشقت نے آج اسے الجامعۃ الاحمدیہ السنیہ کی شکل میں قوم کے سامنے پیش کر دیا۔
آپ کو شیخ طریقت سرتاج ولایت واصل بارگاہ سبحان عارف باللہ حضرت مولانا شاہ احمد رضا خان صاحب قبلہ نقشبندی مجددی، سجادہ نشین، خانقاہ خیریہ، کمال پور، بنارس سے بیعت و ارادت کا شرف حاصل ہے۔ چند سال ان کی صحبت میں رہ کر آپ نے باضابطہ سلوک مجددیہ کے مقامات طے فرمائےاور ان سےتمام مشہور سلاسل کی خلافت واجازت بھی پائی۔ نیز گلِ بوستانِ برکاتیت رفیقِ ملت حضرت مولانا سید شاہ نجیب حیدر میاں برکاتی صاحب ، سجادہ نشین، خانقاہ برکاتیہ مارہرہ مطہرہ سے بھی خانوادۂ برکات میں رائج تمام سلاسل کی خلافت و اجازت ملی۔ یقیناً آپ کی ذات تقویٰ و طہارت، علم و عمل اور اتباع سنت کی منہ بولتی تصویر ہے۔
بحمدہٖ تعالیٰ اس وقت ہزاروں لوگ آپ کے دامن کرم سے وابستہ ہیں اور چاروں مشہور سلاسل بالخصوص نقشبندیہ مجددیہ کے فیضان سے مالا مال ہو رہے ہیں۔ نیز اس مادیت زدہ ماحول میں سیکڑوں لوگ آپ کے ذریعہ باقاعدہ تصوف و روحانیت، تصفیۂ قلب اور تزکیۂ نفس کی دولت اور ذکر و فکر کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔
علوم دینیہ کی نشرو اشاعت کے ساتھ ساتھ تصوف و روحانیت کو عام کرنے کے لیے آپ نے ‘‘تحریک تصوف’’ کے زیر اہتمام ‘‘فروغ تصوف فاؤنڈیشن’’ اور ‘‘خانقاہ مجددیہ’’ کا قیام فرمایا جن کے ذریعہ تصوف کی علمی و عملی تعلیم و تربیت کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔اللہ تعالیٰ نے آپ کو علم و فن میں مہارت تامہ کے ساتھ ساتھ تصوف و روحانیت میں ایسا ملکہ عطا فرمایا ہے جو اس دور میں کم یاب ہے۔ آپ جدیدیت و مادیت کے اس دور میں حدیث و تفسیر اور فقہ کی تعلیم کے ساتھ ساتھ تصوف و روحانیت اور ذکر و مراقبہ کی مصروفیت کے باوجود تبلیغی دورے بھی کرتے ہیں اور تصنیف وتالیف کا کام بھی انجام دیتے ہیں۔

Features In This App:
Search
Bookmark
Go To Page

Similar Apps

Sunni Jantri Urdu سنی جنتری

Sunni Jantri Urdu سنی جنتری

0.0

Sunni Islamic Jantri with Urdu Islamic Calendar Ayinda Saal ke...

Khulasa Tun Nahw  خلاصۃ النحو

Khulasa Tun Nahw خلاصۃ النحو

0.0

Khulasa Tun Nahw Complete Dars-e-Nizami App Jis Me is Ilm Ke...

Shama Shabistane Raza AmalRaza

Shama Shabistane Raza AmalRaza

0.0

shama shabistan e raza app in this app shama shabistan e...

Nisab-us-Sarf Urdu علم الصرف

Nisab-us-Sarf Urdu علم الصرف

0.0

Nisab-us-Sarf نصاب الصرف Darsi Kitab Hai Jo Madaris me Nisab us...

Hadaiqe Bakhshish حدائق بخشش

Hadaiqe Bakhshish حدائق بخشش

5.0

Naatiya Shayeri Kalame Aalahazrat markaz e ishq wa muhabbat imam...

Ilm ul Adad Ka Encyclopedia

Ilm ul Adad Ka Encyclopedia

0.0

Ilm ul Adad Ka Encyclopedia Kya Hai aur use ilm ul adad...

author
Mashallah this app contains lots of important information
Mohammad Fardeen
author
Mashallah
ANSAR Khan
author
Mufti afaque ahmad
AZAM KHAN
author
Excellent
Muhammad Afzal
author
⭐⭐⭐⭐⭐
S Zeeshan
author
Masha allah kya baat h ya allah is app ko banane walo ko allah salamat rakhe or uske ilam o aamal mai barkate aata farmaye aameen
Delhi Germants