Back to Top
Maulood e Barzanjiمولود برزنجی Screenshot 0
Maulood e Barzanjiمولود برزنجی Screenshot 1
Maulood e Barzanjiمولود برزنجی Screenshot 2
Maulood e Barzanjiمولود برزنجی Screenshot 3
Free website generator for mobile apps; privacy policy, app-ads.txt support and more... AppPage.net

About Maulood e Barzanjiمولود برزنجی

مولود برزنجی
مؤلف:- الإمام السيد جعفر بن حسن بن عبد الكريم بن محمد بن عبد الرسول البرزنجي الشافعي.
یوم وفات:- 11 یا 27 ۔شعبان المعظم ١١٧٧ھ
امام برزنجی اپنے وقت کے بہت بڑے عالم دین، مفسر، محدث، حافظ و قارى اور مسجد نبوی کے امام تھے.
آپ مسلکًا شافعی اور مشربًا قادرى صاحب ارشاد تھے
آپ بہت ساری کتب ورسائل کے مصنف و مؤلف رہ چکے ہیں ۔دوران تصنیف ایک دن اچانک بیمار ہوئے کافی علاج و معالجہ کے باوجود بھی بیماری شدت پکڑتی گئی ۔پس حرم نبویؐ میں بیٹھکر ایک روز بیماری کے سبب کے متعلق سوچ رہے تھے کہ اچانک ذہن میں یہ بات آگئی کہ میں نے تو علم دین کے ہر شعبے سے متعلق کتب و رسائل تصنیف کئے تاہم حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے سائے میں رہ کر بھی ان کی سیرت و ولادت سے متعلق کوئی ایک رسالہ بھی نہ لکھ سکا۔ اسی فکر کو لیکر اپنے شاگردوں کو بلایا اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات طیبہ سے متعلق سات ابواب پر مشتمل ایک رسالہ املاء (dictation) کروایا (کیونکہ خود بیمار تھے) ۔جس کے دوسرے باب میں شجرۂ پاک اور چوتھے باب میں میلاد پاک کا تذکرہ کیا (یہی وہ باب ہے جس کے آخر میں علماء حضرات قیام تعظیمی کو مستحسن جانتے ہیں).
اس رسالے کا نام (عِقدُ الجَوھَر فِی المَولِدِ النَبِیِّ الأَزھَر) رکھا جو بعد میں عرب ممالک میں المَولِدُ الب‍َرْزَن٘جِي اور بر صغیر ہند و پاک میں مولودِ برزنجی کے نام سے مشہور ہوا۔ اس کے بعد حضرت پیران پیر میراں محی الدین الشیخ السید عبدالقادر الجیلانی رضی اللہ عنہ کے مولود شریف پر بھی ایک رسالہ لکھا جو مولود غوثیہ نام سے مشہور ہے۔ بعدِ املاء حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت نصیب ہوئی اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کتاب کو قبول فرمایا۔ چنانچہ تب سے لیکر آج تک پوری دنیا میں مجالس میلاد کا انعقاد کرکے اس کتاب شریف کی تلاوت مع ترجمہ و نعوت کے کیا جاتا ہے۔ وہابیت کے فروغ سے پہلے مسجد نبوی میں مجالس میلاد النبی کا انعقاد کیا جاتا تھا اور ابواب میلاد کی تلاوت کی جاتی تھی۔ شیخ محقق شیخ عبد الحق محدث دہلوی نے ما ثبت السنتہ میں اور شیخ ولی اللہ محدث دہلوی نے فیوض الحرمین میں اس بات کا اعتراف کیا ہے۔
سنہ ١٣٠١ھ سے لیکر آج تک کشمیر میں بھی باضابطہ مجالس مولود میں اس کتاب کی تلاوت کی جاتی ہے.
١٣٠٠ھ میں حضرت علامہ میر سید محمد قاسم قادری منطقی اپنے والد میر سید حسن قاری قادری منطقی کے ساتھ سفر محمود پہ گئے، وہاں میر سید محمد قاسم منطقی نے مدینہ منورہ میں جاکر امام برزنجی کے اولاد سے ملاقات کرکے اہل کشمیر کے لئے مولود برزنجی کا خاص اجازت نامہ لایا ۔وہاں سے آکر سب سے پہلی مجلس خانقاہِ نقشبندیہ خواجہ بازار میں منعقد کی گئی جس میں مولود برزنجی شریف پڑھا گیا ۔پھر ہر سال ربیع الاول شریف میں آثار شریف درگاہ حضرت بل واقع سرینگر کشمیر میں مولود برزنجی شریف کو باقاعدہ حضرت میر سید غلام محمد اور حضرت محمد حسن گاڈیاری صاحبان کے وضع کردہ طریقے پر پڑھے جانے لگا ۔جو آج تک الحمد للہ رائج ہے، علاوہ اس کے حضرت میر سید محمد قاسم منطقی رحمہ اللہ کے اجازتِ عامہ سے مذکورہ مولود شریف گھر گھر پڑھا جانے لگا۔ اس مولود شریف کے لئے اب کسی صاحبِ ارشاد کے اجازت کی ضرورت نہیں۔ اہلیان کشمیر کے لئے اس کی اجازت عام ہے ۔
اللہ تعالی امام برزنجی کی قبر منور فرمائے آمین۔

محمد عاقب خان
طالب علم علومِ اسلامیہ
سینٹرل یونیورسٹی آف کشمیر

Similar Apps

کتاب كيف تتقن النحو

کتاب كيف تتقن النحو

0.0

كتاب كيف تتقن النحو للكاتب أحمد إسكندر هو كتاب يهدف إلى توضيح...

خبیرالعروض Al-Arood

خبیرالعروض Al-Arood

0.0

تم تصميم هذا التطبيق للذين يرغبون في تعلم العروض ولكن بسبب عدم...

ملخص قواعداللغة العربية Pdf

ملخص قواعداللغة العربية Pdf

0.0

بسم الله الرحمن الرحيمالحمد لله الذي أنزل القرآن بلسان عربي مبين، والصلاة...

Markaz Books كتب المستويات

Markaz Books كتب المستويات

0.0

The Markaz Sheikh Zayed Arabic Library is an app that offers a...

النحوالتطبيقي Pdf

النحوالتطبيقي Pdf

0.0

Al Nehw el Tatbiqi Book Reader App is a comprehensive and user-friendly...

Khatm e Qadria ختم قادریہ کبیر

Khatm e Qadria ختم قادریہ کبیر

0.0

App for those who want to learn or Khatam-E-Qadria at the their...

author
App Bhoot Z10 hai ... Allah pak App ke Ya koshish apne Bargha Mai Qabool karaa ... Aak Nakis Araz thee ... Urdu , Farsi Kay saat saat Kashmiri Naat Sharif b hone chahiye iss sa Kashmiri Ulma e Kiram b Fayda ...
Mushtaq Ahmed Bhat
author
First time I've found a wonderful app that helps access Mawlid Al Barzanji with full text and Dua, Along with the biography of Imam Al-Barzanji. Many Congratulations to the creator team. Well done.
Mohd Lateef Khalwati
author
Nice App
Islami Sawalo Jawab LKP
author
Best app
Edu WithArif
author
Best ever
Tahir Bhat
author
Masha Allah
یاسر حیدری