Back to Top
Grammar/Tafseer Nabaa-Ghashiah Screenshot 0
Grammar/Tafseer Nabaa-Ghashiah Screenshot 1
Grammar/Tafseer Nabaa-Ghashiah Screenshot 2
Free website generator for mobile apps; privacy policy, app-ads.txt support and more... AppPage.net

About Grammar/Tafseer Nabaa-Ghashiah

قرآن کریم ایک معجز اور عظیم لاریب کتاب ہے جس کے مضامین کی جامعیت کااندازه اسی امرسے لگایاجاسکتاہے که اس کے علوم ومعارف ،رموزواسرار،فصاحت وبلاغت…اوردیگرخصوصیات کالامتناہی سلسله جسے ہرمفسرقرآن نےاپنے عصرحاضرکےاعتبارسےاپنے علم وفضل کے بقدرسرانجام دیاہے ،لیکن اس کے باوجوداسکے عجائبات ختم نہیں ہوئےانہیں خصوصیات کودیکھتے ہوئےارشادنبوی صلی الله علیه وسلم: ’’لاتنقضی عجائبہ‘‘کی عملی تفسیرسامنےآتی ہے۔ہمارے مدارس اسلامیه میں جوعلوم وفنون پڑھائے جاتے ہیں ان میں بالاتفاق علم تفسیرکامقام سب سےافضل وارفع ہے،یہی وجه ہے که ہمارے مدارس میں علم تفسیرپڑھانے کاسلسله صدیوں سے چلاآرہاہے،اورنصاب درس نظامی میں مکمل قرآن کریم کی تفسیراس اندازمیں پڑھائی جاتی ہے که مکمل قرآن کریم بمعه ترجمه طلبه عزیزکوازبرہوجاتاہے،اسی سلسله میں ثانویه عامه میں طلبه وطالبات کونصاب کے مطابق پاره عم کادرس قدرے تفصیل سے دیاجاتاہے،جس میں صرف، نحوکے قواعدکی مشق،حل لغات،ترکیب ،شان نزول،ربط بین السوروالآیات،اور دیگر مباحث قدرے تفصیل سے طلبه کرام کوذہن نشین کرائی جاتی ہیں،ظاہرسی بات ہے که اس طریقه سے پڑھانے کے لئے موادتووافرمقدارمیں مل جاتاہے ،لیکن یکجااورمرتب نہیں ملتااوراسکے لئے عربی تفاسیر کی طرف بھی مراجعت ضروری ہوتی ہے،لیکن اگرمطلوبه مباحث کسی ایسی کتاب میں مل جائیں جوان تمام ابحاث کوسمیٹے ہوئے ہو توکیاہی نعمت غیرمترقبه ٹھہرے!
پیش نظر درسی تفسیر پاره عم’’تالیف حضرت مولانانسیم احمدغازی مظاہریؒ ‘‘دیگرمتقدمین مفسرین کے مختلف طرزواسلوب (توحید ورسالت، تصوف وسلوک ،آداب واخلاق،فلسفه ومنطق)کی طرح اپناایک خاص اسلوب لئے ہوئے ہے،جس میں
1. سب سے پہلے سورت کے رکوعات، کلمات،اورحروف کی تعدادکوبیان کیاگیاہے۔
2. پھر سورت کے نام پربحث کی گئی که اس سورت کامذکوره نام کیوں رکھاگیاجسے وجه تسمیه کہاجاتاہے۔
3. اوراسکے بعددوسورتوں کاربط بیان کرتے ہوئےاگراس پرکوئی اعتراض ہوسکتاتھاتواسکابخوبی جواب دیاہے۔
4. اور شان نزو ل کے بیان کے ساتھ ساتھ یه بھی بتایاگیاکه یه سورت کس موقع پرنازل ہوئی اوربعض اوقات نشاندہی بھی کی گئی ہے۔انتہائی آسان زبان اور سلیس اردومحاورات کے مطابق ترجمه پیش کیاگیاہے۔
5. تفصیل کے دوران اگر فعل یااسم مشتق آیاتواسکی بحث کوبھی مکمل منضبط کیا۔
6. حل لغات کے بعدمذکوره آیات کی مکمل نحوی ترکیب سہل اندازمیں پیش کی گئی ہے
7. پھرچونکه طلبه وطالبات کوپاره عم ابتدائی درجه میں پڑھایاجاتاہے،اس لئے خصوصی طورپرطلبه کی سہولت کے لئے لفظی ترجمه کاباقاعده اہتمام کیاگیا،اوریہی اس کتاب کی دیگراداروں کی طبع شده کتب کے مقابله میں نمایاں انفرادیت اور اہمیت ہے،اس لئے طلباءَ کرام اس نسخے سے ہی استفاده کرنازیاده پسندکریں گے،کیونکه ہرلفظ کے معنی کی الگ پہچانان کے لئے بہت ضروری ہے۔کافی عرصه سے یه کتاب ہمارے ملک میں چھپ رہی تھی ،کتاب کی قدروقیمت کودیکھتے ہوئےاس امرکی ضرورت شدت سے محسوس ہورہی تھی که اس کتاب کی خدمت اچھےاندازمیں کی جائےاوراسے خوبصورت طبع سےآراسته کرکے چھپوایاجائے،اوراچھےاندازمیں پیش کیاجائے ۔الحمدلله اس ضرورت کواحباب مکتبه الہاد ی ’’واقعه شاه فیصل ٹاؤن‘‘ نے خوب نبہایاہےاورخصوصی طورپراس کتاب میں لفظی ترجمه کی جو ضرورت تھی اسکوبھی پوراکیاہے۔

امیدکی جاتی ہے که اس تفسیر سےانشاءَالله طلبه واساتذه یکساں مستفید ہوسکیںگے۔اور ضروری امورکے سلسله میں کسی اور کتاب کی طرف رجوع کی زحمت نہیں کرنی پڑے گی۔کتاب کے مضامین دیکھنے سےاندازه ہوتاہے که شایدمصنف علیه الرحمۃنےاسی وجه سے بعض مقامات میں قدرے طول بھی اختیارکیاہے،جسکی وجه سے بعض مضامین عام طلبه کی سطح ذہن سے بلند بھی لکھدئیے ہیں بہرحال کتاب اپنے موضوع کےاعتبارسے کسی قسم کی تشنگی نہیں رکھتی…اس کتاب سے بھرپوراستفاده کاطریقه یه ہے که طلبه عزیز لغات کوازبرکریں، ترکیب پر خوب توجه دیںاور مختصر مطالب کوپیش نظر رکھیں انشاءَالله خوب فائده ہوگا۔اگراس اندازِمذکور سے یه پاره طلبه کرام حل کرلیں توانشاءَالله ان کو قرآنِ مقدس سے بہت کچھ مناسبت حاصل ہوجائیگی۔اوراس کاوش کایہی مقصد بھی ہے ۔

مفتی راشدمحمودراجہ
منتظم مکتبهالہادی شاه فیصل ٹاؤن کراچی

Similar Apps

Lisan ul Quran by Amir Sohail

Lisan ul Quran by Amir Sohail

0.0

This book is being made available with the permission of Shaykh Amir...

Quran Grammar Books and More

Quran Grammar Books and More

0.0

In the name of Allah, the Most Beneficent and Most Merciful, and...

Islam, Polytheism and Atheism

Islam, Polytheism and Atheism

0.0

This book is written to shed some light on our spiritual life....

State of Muslim Ummah

State of Muslim Ummah

0.0

How to help ourselves achieve a higher level of spirituality and, as...

Quran Grammar Notes and Words

Quran Grammar Notes and Words

0.0

This book briefly covers the advanced topics on Qur'anic Grammar including the...

Quran Grammar Al-Anaam 50 Ayah

Quran Grammar Al-Anaam 50 Ayah

0.0

In the name of Allah, the Most Benevolent and Most Merciful, and...