5+
Downloads
Content rating
Everyone
Screenshot image
Screenshot image
Screenshot image
Screenshot image
Screenshot image
Screenshot image
Screenshot image
Screenshot image
Screenshot image
Screenshot image
Screenshot image
Screenshot image
Screenshot image
Screenshot image
Screenshot image

About this app

لعنت دھتکار اور پھٹکار کا عربی نام ہے اور لعنت ایک بدعا ہے اس کا معنی اللہ کی رحمت سے دور ہونے اور محروم ہونے کے ہیں جب کوئی کسی پر لعنت کرتا ہے توگویا وہ اس کے حق میں بدعا کرتا ہے کہ تم اللہ کی رحمت سے محروم ہو جاؤ رسول کریم ﷺ نے کسی پر لعنت کرنے کو بڑی سختی سے منع کیا فرمایا ہے یہاں تک کہ بے جان چیزوں پر بھی لعنت کرنے سے منع کیا فرمایا ہے لعنت اور ناشکری جہنم میں جانے کا باعث بن سکتے ہیں جیسے کہ نبی ﷺ نے فرمایا’’ اے عورتو! صدقہ کیا کرو میں نےجہنم میں دیکھاکہ عورتوں کی تعدادزیادہ ہے عورتوں نےعرض کیا یارسول اللہﷺ اس کی کیاوجہ ہے؟ آپ نے ارشاد فرمایا کہ ’’تم لعنت زیادہ کرتی ہو اور اپنے شوہر کی ناشکری کرتی ہو ‘‘۔ جس شخص پر اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی لعنت ہو اس کی دینوی اخروی ذلت ورسوائی میں قعطا کوئی شک وشبہ نہیں او روہ خسارے ہی خسارے میں ہے۔بحیثیت مسلم ہم سب مسلمانوں پر لازم ہےکہ ہم ملعون کام کرنا تودرکنار ن کی طرف دیکھنا بھی برداشت نہ کریں ۔ کیوں کہ جن اعمال واشیاء اور حرکات سے اللہ اوراس کے رسول ﷺ کو نفرت ہے اس سے نفرت کرنا ہم سب پر فرض ہے اور جزو ایمان ہونے کے ساتھ ساتھ تکمیل ایمان کے لیے شرط ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’لعنتی کون‘‘محترم مولانا ابو الحسن عبدالمنان راسخ ﷾( مصنف کتب کثیرہ) کی مرتب شدہ ہے۔ انہوں نے علمی وتحقیقی انداز میں اس کتا ب میں لوگوں کو اس بات کی دعوت ِفکر دی ہے کہ وہ لعنت کےاسباب سے مکمل اجتناب واحتراز کریں اور جو افراد دنیا کی رنگ رلیوں میں مست حدوو اللہ کو پامال کر رہے ہیں ان کو خبردار کیا ہے کہ وہ لعنت کی بجائے رحمت کے مستحق ٹھریں۔موصوف نے لعنت کے متعلق قرآنی آیات و احادث کو جمع کر کے انہیں بڑے احسن انداز سے مرتب کیا ہے اور سب کی سب صحیح احادیث ہی جمع کی ہیں۔ ضعیف احادیث سے مکمل اجتناب کیا ہے اور احادیث کے مکمل حوالہ جات پیش کیے ہیں ۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنی اور اپنے آخری رسول سیدنا حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کی لعنت سے محفوظ فرمائے اورجن کاموں کے کرنےپر لعنت پڑتی ہے اللہ تعالیٰ ان سے بچنے کی ہمت اورتوفیق عطا فرمائے اور رحمتیں ہی رحمتیں حاصل کرنے کی سعادت نصیب فرمائے اور فاضل مصنف کی تبلیغی واصلاحی ،تصنیفی خدمات کو شرف ِقبولیت سے نوازے،ان کے علم وعمل اور زور ِقلم میں اضافہ فرمائے ۔اور ان کی تمام کتب کوعوام الناس کےلیےنفع بخش بنائے (آمین) (م۔ا).
Updated on
Oct 26, 2023

Data safety

Safety starts with understanding how developers collect and share your data. Data privacy and security practices may vary based on your use, region, and age. The developer provided this information and may update it over time.
No data shared with third parties
Learn more about how developers declare sharing
No data collected
Learn more about how developers declare collection
Committed to follow the Play Families Policy