علماء صحابہ رضی اللہ عنہم

50+
Downloads
Content rating
Everyone
Screenshot image
Screenshot image
Screenshot image
Screenshot image
Screenshot image
Screenshot image
Screenshot image
Screenshot image
Screenshot image
Screenshot image
Screenshot image
Screenshot image
Screenshot image
Screenshot image
Screenshot image

About this app

صحابہ نام ہے ان نفوس قدسیہ کا جنہوں نے محبوب ومصدوق رسول ﷺ کے روئے مبارک کو دیکھا اور اس خیر القرون کی تجلیات ِایمانی کو اپنے   ایمان وعمل میں پوری طرح سمونے کی کوشش کی ۔ صحابی کا مطلب ہے دوست یاساتھی شرعی اصطلاح میں صحابی سے مراد رسول اکرم ﷺکا وہ ساتھی ہے جو آ پ پر ایمان لایا،آپ ﷺ کی زیارت کی اور ایمان کی حالت میں دنیا سے رخصت ہوا ۔ صحابی کالفظ رسول اللہﷺ کے ساتھیوں کے ساتھ کے خاص ہے لہذاب یہ لفظ کوئی دوسراا شخص اپنے ساتھیوں کےلیے استعمال نہیں کرسکتا۔ انبیاء کرام﷩ کے بعد صحابہ کرام ﷢ کی  مقدس جماعت تمام مخلوق سے افضل اور اعلیٰ ہے یہ عظمت اور فضیلت صرف صحابہ کرام﷢ کو ہی حاصل ہے کہ اللہ نے   انہیں دنیا میں ہی مغفرت،جنت اور اپنی رضا کی ضمانت دی ہے بہت سی قرآنی آیات اور احادیث اس پر شاہد ہیں۔صحابہ کرام سے محبت اور نبی کریم ﷺ نے احادیث مبارکہ میں جوان کی افضلیت بیان کی ہے ان کو تسلیم   کرنا ایمان کاحصہ ہے ۔بصورت دیگرایما ن ناقص ہے ۔ صحابہ کرام ﷢ کے ایمان ووفا کا انداز اللہ کو اس قدر پسند آیا کہ اسے   بعد میں آنے والے ہر ایمان لانے والے کے لیے کسوٹی قرار دے دیا۔یو ں تو حیطہ اسلام میں آنے   کے بعد صحابہ کرام ﷢ کی زندگی کاہر گوشہ تاب ناک ہے لیکن بعض پہلو اس قدر درخشاں ،منفرد اور ایمان افروز ہیں کہ ان کو پڑہنے اور سننے والا دنیا کا   کوئی بھی شخص متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا۔ صحابہ کرام ﷢ کےایمان افروز تذکرے سوانح حیا ت کے حوالے سے ائمہ محدثین او راہل علم نے کئی کتب تصنیف کی ہیں زیر تبصرہ کتاب ’’ علماء صحابہ کرام ‘‘ ڈاکٹر احمد خلیل جمعہ کی عربی تصنیف کا ترجمہ ہے ۔یہ کتاب میں دوحصوں پر مشتمل ہے ۔حصہ اول میں ان علماء صحابہ کا تذکرہ ہے جن کا نام عبداللہ تھا اس حصے میں پانچ جلیل القدر علماء صحابہ کرام(سیدنا عبد اللہ بن عباس ،سیدنا عبداللہ بن عمر ، سیدنا عبد اللہ بن عمرو بن العاص، سیدنا عبداللہ بن زبیر ، سیدنا عبد اللہ بن مسعود﷢) کا تذکرہ شرح وبسط کے ساتھ کیا گیا ہے۔اور اس کتاب کے دوسرے حصے میں سیدنا ابو ہریرہ ،سیدنا انس بن مالک ، سیدنا جابر بن عبد اللہ ، سیدنا ابوسعید خذری﷢ کے سوانح حیات تفصیل سے ساتھ بیان کیے ہیں۔کتاب کے مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ صحابہ کرام ﷢ کس طرح شدت سے رسول رحمت کی زبان نکلنے والے ایک ایک لفظ کے امین، نگران اور محافظ تھے اور آپﷺ کی ذات کے ساتھ کس قدر محبت رکھتے تھے ۔(م۔ا).
Updated on
Aug 21, 2023

Data safety

Safety starts with understanding how developers collect and share your data. Data privacy and security practices may vary based on your use, region, and age. The developer provided this information and may update it over time.
No data shared with third parties
Learn more about how developers declare sharing
No data collected
Learn more about how developers declare collection
Committed to follow the Play Families Policy