Taleem Ul Quran

10K+
Downloads
Content rating
Everyone
Screenshot image
Screenshot image
Screenshot image
Screenshot image
Screenshot image
Screenshot image
Screenshot image
Screenshot image

About this app

عرض مؤلف
سرکاری ملازمت کے دوران بہت سے علماء کرام کے تراجم پڑھے جن کے پڑھنے سے ایک خواہش تھی کہ خود ترجمہ کر سکوں۔ ملازمت کے بعد قرآن کریم کو صحیح پڑھنے اور اس کا ترجمہ سیکھنے کے لیے جولائی 2008ء میں ادارہ الفلاح پاکستان مسلم ٹاؤن لاہور میں داخلہ لیا۔ کلاس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگ تھے۔ تقریباً 2 سال تک ادارہ سے سیکھتا رہا۔ قاری محمود صاحب نے بڑی لگن سے تجوید سکھائی اللہ انہیں اس کا اجر دے۔ ادارہ میں قرآن کا ترجمہ کرنے کے لیے ابتدائی گرامر پڑھائی جاتی ہے جو قاری حفیظ صاحب اچھے اندازسے پڑھاتے ہیں۔قرآن کا خود ترجمہ کرنے کے لیے گرامر کا آنا بہت ضروری ہے۔ گرامر کی بہت سی کتابوں کا مطالعہ کیا پورے قرآن کا ترجمہ گرامر کے ساتھ پڑھا۔ اللہ کا مجھ پر اتنابڑا فضل ہوا کہ جب امام صاحب نماز میں قراءت کرتے تو پورے مفہوم کا پتہ چلتا۔ اس سے نماز کا پہلے سے زیادہ لطف آنے لگا۔
قرآن کے چار حقوق ہیں
(1) قرآن کا صحیح پڑھنا (۲) اس کا مطلب جاننا
(۳) اس پر عمل کرنا (۴) اس کو دوسروں تک پہنچانا۔
قرآن کو جس طرح میں نے سیکھا ہے کوشش کی گئی ہے کہ اس کو دوسروں تک پہنچاؤں تاکہ لوگ خود ترجمہ کرنا سیکھیں۔ اللہ پہلے پارہ میں گرامر کے صفحات لگائے گئے ہیں۔ جیسے جیسے آپ پڑھتے جائیں گے آپ کو گرامر پر عبور حاصل ہوتا جائے گا۔ قرآن کے الفاظ کا ترجمہ گرامر کے ساتھ کیا گیا ہے پھرالفاظ کے ترجمہ کو ملا کر با محاورہ ترجمہ کی شکل دی گئی ہے۔ فعل کے مصادر اور ساتھ فعل ماضی واحد مذکر غائب اور فعل مضارع واحد مذکر غائب کے صیغے دیے گئے ہیں تاکہ ترجمہ سیکھنے میں آسانی ہو۔میں کوئی عالم دین نہیں اور نہ ہی میرا کوئی ادارہ ہے۔ یہ میری انفرادی کوشش ہے۔ اس لیے آپ کو اس میں بہت سی کو تاہیاں نظر آئیں گی۔ امید ہے آپ در گزر سے کام لیں گے۔ غلطیوں سے آگاہ کریں گے تاکہ آئندہ ایڈیشن میں اصلاح کی جاسکے۔پورے قرآن کا اسی انداز میں ترجمہ کرنے کا ارادہ ہے۔ دعا کریں اللہ تعالیٰ مجھے ہمت اور صحت دے اور یہ کوشش میری بخشش کا سبب بن جائے۔
چوہدری عبد السلام
435 رضا بلاک علامہ اقبال ٹاؤن لاہور
موبائل: 4655866-0322
Updated on
Aug 3, 2023

Data safety

Safety starts with understanding how developers collect and share your data. Data privacy and security practices may vary based on your use, region, and age. The developer provided this information and may update it over time.
This app may share these data types with third parties
Personal info, Messages and 2 others
This app may collect these data types
Personal info
Data is encrypted in transit
Data can’t be deleted