Rozatul Saliheen روضۃ الصالحین

Contains ads
10K+
Downloads
Content rating
Everyone
Screenshot image
Screenshot image
Screenshot image
Screenshot image
Screenshot image
Screenshot image
Screenshot image
Screenshot image

About this app

مولا نا عبد الرحمن الکوثر ابن حضرت مولانا محمد عاشق الہی صاحب ( مقیم مدینہ منورہ)
الحمد لله رب العالمين والصلوة والسلام على سيّد الانبياء والمرسلين سيدنا و نبينا
محمد و على آله و صحبه !اما بعد!ریاض الصالحین جو امام نووی شارح مسلم کی شہرہ آفاق تالیف ہے جس کی افادیت طلبہ اور علماء پر خوب عیان ہے۔ اس سے امت اسلامیہ ہمیشہ سے فائدہ حاصل کرتی رہی ہے۔ اور آئندہ بھی ان شاء اللہ تعالیٰ اس سے استفادہ جاری رہے گا۔ لیکن چونکہ کتاب عربی میں ہے اور اہل اردو اس سے فائدہ حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔اس لئے کافی عرصہ سے اس بات کی ضرورت محسوس کی جارہی تھی کہ اس کا اردو ترجمہ اور شرح لکھی جائے۔تا کہ عربی نہ جاننے والے حضرات بھی اس کی افادیت سے مستفید ہوسکیں۔ حضرت والد صاحب ( مولانا محمد عاشق الہی بلند شہری اپنی زندگی میں اس کتاب کی شرح لکھنے کا ارادہ فرماتے رہے مگر دوسری تالیفات کی وجہ سے تمنا پوری نہ کر سکے۔بالآخر اس کام کی طرف والد صاحب نے اپنی حیات میں مولانا محمد حسین صدیقی زید مجدہم (استاد حدیث جامعہ بنوریہ) کو اس کا حکم فرمایا۔ ان کا والد صاحب سے کافی عرصہ سے تعلق بھی تھا ان پر اعتبار بھی تھا۔ اس سے پہلے بھی ان کو کئی کتا بیں لکھنے کا فرما چکے تھے۔ کچھ قرض تو مولانا موصوف اتار چکے ہیں اور ابھی ان پر کچھ قرضہ ادھار بھی ہے۔ بہر حال اس کتاب کی شرح کے وقت مولانا موصوف ابتداء انکار کرتے رہے، مگر والد صاحب کے اصرار پر وہ کام کے لئے آمادہ ہو گئے۔ والد صاحب کی حیات میں اس کی تین جلدیں چھپ کر منظر عام پر آچکی تھیں۔ والد صاحب نے اس پر ایک مقدمہ بھی تحریر فرمایا تھا مگر نا معلوم وہ کہاں گم ہو گیا، صرف مختصری تقریظ جلد ثانی کے ابتداء میں موجود ہے۔ بہر حال اس شرح سے نہ یہ کہ صرف عوام مستفید ہو رہے ہیں بلکہ طلبہ علم اور علماء بھی فائدہ اٹھا رہے ہیں یہ شرح ایک عظیم علمی کارنامہ ہے جو اللہ نے مولانا موصوف سے لیا۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس شرح کو اسی طرح قبول فرمائے جیسا کہ اصل کتاب کو قبول فرمایا ہے۔ اور اس شرح کو والد صاحب اور مولانا محمد حسین صدیقی زید مجدہم کے لئے ذخیرہ آخرت بنائے۔الدال على الخير كفاعله.وصلى الله وسلم على سيدنا و نبینا محمد وعلى الله وصحبه اجمعين ومن تبعهم باحسان الى يوم الدين.
مسجد نبوی شریف بین المغرب والعشاء
عبد الرحمن الكوثرابن مولانا محمد عاشق الہی بلند شہری
Updated on
Jul 26, 2023

Data safety

Safety starts with understanding how developers collect and share your data. Data privacy and security practices may vary based on your use, region, and age. The developer provided this information and may update it over time.
This app may share these data types with third parties
Personal info, Messages and 2 others
This app may collect these data types
Personal info
Data is encrypted in transit
Data can’t be deleted